لاہور (فلم رپورٹر)پاکستانی فلموں کے معروف ولن شفقت چیمہ کی اچانک طبعیت بگڑ گئی ، شفقت چیمہ کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیامگر ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی کوما میں چلے گئے۔
شفقت چیمہ کے اہل خانہ کے مطابق دماغ کی شریان میں خون جم جانے سے شفقت چیمہ کوما میں چلے گئے ہیں۔شفقت چیمہ لاہور کے نجی ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہیں۔اہل خانہ نے مداحوں سے شفقت چیمہ کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب شفقت چیمہ کے بیٹے نے اپنے ویڈیو بیان میںکہا کہ شفقت چیمہ کے حوالے سے چلنے والی خبرمیں کوئی حقیقت نہیں جس میںکہا گیا ہے کہ وہ کوما میںہیں.