اہم خبریں

سینئر اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان کے سینئر لیجنڈ اداکار عابد کشمیری مختصر علالت کے بعد 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔متوفی کی وفات کی اطلاع دیتے ہوئے ان کی بیٹی نے بتایا کہ عابد کشمیری کچھ عرصے سے علیل تھے۔

مرحوم نے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔نماز جنازہ کے حوالے سے تفصیلات بعد میں سامنے آئیں گی۔عابد کشمیری 4 مئی 1950 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے سینکڑوں ٹی وی ڈراموں، سٹیج اور فلموں میں اداکاری کی۔ وہ اپنی بے ساختہ مزاحیہ اداکاری سے مداحوں کے دلوں پر راج کرتے تھے۔1988 میں انہیں فلم ’بازارِ حسن‘ کے لیے بہترین کامیڈی اداکار کے نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں