اہم خبریں

فلم اسٹارننھا مرحوم کےبڑے بیٹے کا امریکا میں انتقال

کراچی(نیوزڈیسک) مشہور مزاحیہ فلمی اداکار ننھا (محمد خاور) مرحوم کے بڑے صاحبزادے محمد رضی امریکا میں انتقال کرگئے۔مرحوم امریکی ریاست فلوریڈا کی برواڈ کاؤنٹی کے محکمہ پولیس میں سارجنٹ کے عہدے پرفائز تھے۔ کینسر کے مرض میں مبتلا مرحوم 2 برس تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔محمد رضی کی نماز جنازہ میں کمیونٹی کے افراد اور پولیس حکام نے شرکت کی، مرحوم کی تدفین مقامی مسلم قبرستان میں عمل میں آئی۔ برواڈ پولیس و شیرف ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

متعلقہ خبریں