کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر دیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام کا رخ کیا اور منگل کی رات اپنی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں جو فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اس خاص موقع پر اداکارہ نے گلابی اور سنہری رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جس میں وہ بہت دلکش لگ رہی تھیں۔ایک ویڈیو میں جویریہ عباسی ہار پہنتی نظر آرہی ہیں اور دوسری ویڈیو میں نکاح پڑھایا جارہا ہے۔جویریہ نے عدیل حیدر نامی شخص سے شادی کی جو اپنے شوق سے فوٹوگرافر بھی ہے۔
جویریہ عباسی اور ان کے دوسرے شوہر کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ جویریہ نے مئی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اداکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی۔ان کی پہلی شادی 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی اور شادی کے 12 سال بعد 2009 میں ان کی طلاق ہوگئی۔اس سابق جوڑے کی ایک بیٹی انزیلہ عباسی ہے جس کی گزشتہ سال شادی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزبدھ،18ستمبر 2024 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟