ممبئ (نیوزڈیسک)بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان کی فلم ’’پٹھان‘‘ نے نا صرف ہندی بلکہ جنوبی بھارت کے سنیما گھروں میں بھی بلاک بسٹر آغاز کیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق چار سال بعد شاہ رخ خان یش راج پروڈکشن کی فلم سے دوبارہ بڑے پردے پر رونما ہوئے ہیں۔فلم ریلیز کی تاریخ 25 جنوری ہے لیکن ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ شروع ہوچکی ہے۔آج پٹھان کے 20 کروڑ سے زائد مالیت کے ٹکٹ فروخت ہوجائیں گے۔آن لائن پلیٹ فارمز پر ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے، جہاں 10 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ شاہ رخ خان کی پہلی فلم ہوگی جو صبح 6 بجے ریلیز ہوگی۔















