ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف ڈانسر و اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے ارجن کپور سے ڈیٹنگ سے متعلق تنقید کا نشانہ بنانے والے سوشل میڈیا صارفین کو کھری کھری سنادیں۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے علیحدگی کے بعد ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کی ڈیٹنگ کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنیں جس کے بعد سے اداکارہ کو ان سے 12 سال چھوٹے ارجن کپور سے ڈیٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔تاہم اب ملائیکہ اروڑا نے ایک شو میں کوریو گرافر فرح خان کی مہمان بنیں، اداکارہ نے ارجن سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ’کتنی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ لڑکا اپنے سے چھوٹی لڑکی سے ڈیٹنگ کرتا ہے تو ہم اسے ’کھلاڑی‘ کہتے ہیں اگر دوسری طرف کوئی لڑکی اپنے سے چھوٹے لڑکے کو ڈیٹ کرتی ہے تو اسے کوئی پسند نہیں کرتا۔اداکارہ نے کہا کہ میں ارجن کی زندگی برباد نہیں کررہی ہوں وہ کوئی اسکول جاتا بچہ نہیں ہے جو میری وجہ سے اپنی پڑھائی پر توجہ نہیں دے سکتا، میں نے اسے گلی سے کھیلتے ہوئے نہیں پکڑا۔ملائیکہ اروڑا نے مزید کہا کہ ’لوگ مجھ سے ایسے سوالات پوچھتے ہیں جیسے ہم دونوں ڈیٹ پر جارہے ہیں تو ارجن نے کلاس چھوڑ کر بھاگ گیا ہو۔یاد رہے کہ 2017 میں ممبئی کے فیملی کورٹ نے بالی ووڈ اداکار ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان طلاق کی منظوری دے دی جس کے بعد دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں۔