کراچ(نیوزڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔شگفتہ اعجاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مرحوم شوہر کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے دل دہلا دینے والی خبر شیئر کی۔
اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے اعلان کیا کہ ’’میرے شوہر یحییٰ صدیقی انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی بخشش کے لیے سورہ فاتحہ کی تلاوت کریں۔
مداحوں اور ساتھی شوبز شخصیات نے شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وہ گزشتہ پانچ سال سے کینسر سے لڑ رہے تھے اور آغا خان ہسپتال کراچی میں زیر علاج تھے۔
شگفتہ اعجاز اور یحییٰ صدیقی دونوں کی یہ دوسری شادی تھی۔ دونوں کے اپنی پچھلی شادیوں سے دو بچے تھے، اور ایک ساتھ ان کی دو بیٹیاں تھیں۔