لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں ایک نجومی نے پیش گوئی کردی۔نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں تین نجومیوں کو مدعو کیا گیا جہاں میزبان نے ان سے مختلف اداکاروں کے مستقبل کے بارے میں سوالات پوچھے۔
اداکار فواد خان سے متعلق نجومی کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ سمجھ رہے تھے کہ اب ان کا کیرئیر ختم ہو گیا ہے لیکن ایسا نہیں ہے، آنے والا سال فواد خان کے لیے بڑی شہرت اور کامیابیوں کا لے کر آ رہا ہے۔اس کے علاوہ تینوں نجومیوں نے سینئر اداکار عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ آنے والا سال ان کے لیے بہت سی کامیابیوں سے بھرپور ہوگا۔ چاہے وہ کاروبار کرے یا کوئی سرمایہ کاری، اسے دن دگنی رات چوگنی ترقی ملے گی۔
ندا یاسر سے متعلق ماہر نجوم کا کہنا تھا کہ ان کا آنے والا سال اچھا ثابت ہوگا اور 2025 بھی ان کے لیے سرپرائز لے کر آرہا ہے۔ہمایوں سعید کے بارے میں نجومی نے مزید کہا کہ ماضی، حال اور مستقبل قریب میں ان کی وہی عزت اور شہرت ہوگی کیونکہ پیسہ اور شہرت ان کی طرف رواں دواں رہے گی اور وہ جو بھی کاروبار کرے گا اس میں کامیاب ہوگا۔ آنے والا سال اس کے لیے تھوڑی پریشانی لے کر آئے گا لیکن سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔
ہانیہ عامر سے متعلق پیشین گوئیاں
ہانیہ عامر کے بارے میں پیشین گوئی کرتے ہوئے نجومی نے کہا کہ ہانیہ بہت اچھی اور بہت معصوم انسان ہے۔ اسے بے وقوف بنانا بہت آسان ہے، کیونکہ وہ آسانی سے لوگوں پر بھروسہ کر لیتی ہے۔ سال 2026 اس کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا، آئیے امید کرتے ہیں کہ یہ مثبت ہوگا۔ ہانیہ عامر کی زندگی میں کچھ بڑا ہونے والا ہے۔
مداحوں کی جانب سے شدید ردعمل
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہانیہ عامر کے مداحوں نے مارننگ شو کے میزبان سمیت نجومیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ٹیلی ویژن پر کسی کی مرضی کے بغیر اس کے مستقبل کی پیش گوئی کرنا حماقت ہے، جب کہ ایک اور صارف نے کہا کہ اسلام میں اس کی اجازت نہیں، براہ کرم اسے پبلک نہ کریں۔