اہم خبریں

شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کی ہٹ فلم 20 سال بعد دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی(نیوز ڈیسک )بالی ووڈ میں کنگ خان کے نام سے مشہور شاہ رخ خان فلم انڈسٹری میں تین دہائیوں سے مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔

شاہ رخ نے اپنے شاندار کیرئیر میں کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں، یہی وجہ ہے کہ مداح ان کی فلم کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔پٹھان، جوان اور ڈنکی جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے کے بعد حال ہی میں کنگ خان کے مداحوں کے لیے ایک اور خوشخبری ہے۔

شاہ رخ خان کی کوئی نئی فلم نہیں بلکہ 24 سال قبل ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ویر زارا دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ویر زارا 13 ستمبر کو بھارت کے مختلف سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 2004 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ پریتی زنٹا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور ان کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا تھا۔ اس فلم میں امیتابھ، ہیما ملانی اور رانی مکھرجی نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔

یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم بھارتی روپے کے 230 ملین کے بجٹ سے بنائی گئی تھی، جس نے دنیا بھر میں 970 ملین روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔
مزید پڑھیں: ریاست میں کوئی بھی عافیہ کے وکیل کے ساتھ نہیں:اسلام آباد ہائیکورٹ

متعلقہ خبریں