بیٹے کا انتقال ٹینک میں گرنے سے نہیں بلکہ ۔ مشہور اداکار ببرک شاہ نے غلط خبر چلانے والے کو کیا کہہ دیا؟تفصیل اس خبر میں ،بیٹے کا انتقال تالاب میں گرنے سے ہوا،ببرک شاہ

کراچی (نیوزڈیسک)جس نے بھی میرے بیٹے کی موت پر یہ الفاظ کہے اللہ اسے اپنے 2 بیٹے دفنانے کی توفیق دے۔ جی ہاں یہ الفاظ ہیں اس باپ کے جو غم سے نڈھال ہے۔ ہم یہاں بات کر رہے ہیں ببرک شاہ کی جوکہ ایک مشہور پاکستانی اداکار ہیں لیکن آج کل فلم اور ڈرامہ کی دنیا سے دور گھر والوں کے ساتھ انتہائی خوش زندگی گزار رہے تھے۔مگر پھر یوں ہوا کہ ان کا 4 سالہ بیٹا زاویار اچانک انتقال کر گیا اور خبریں یہ سامنے آئیں کہ وہ والدین کی لاپرواہی کی وجہ سے گھر کے ٹینک میں گر گر اس دنیا سے رخصت ہو گیا۔پر حقیقت یہ نہیں ہے کیونکہ اب ببرک شاہ کا نجی ٹی وی پر ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں کہتے ہوئے نظر آ رہا ہیں کہ ان کا بیٹا گھر میں نہیں بلکہ جس علاقے میں ہم رہتے ہیں وہاں کے غیر قانونی طور پر بنے مچھلیوں کے تالاب میں گر کر انتقال کر گیا تھا۔دوران انٹرویو ببرک کا مزید کہنا تھا کہ اس دن میرا چھوٹا بیٹا پاس آیا تو میں کمپیوٹر پر کام کر رہا تھا تو اس نے مجھ سے کچھ کہا جس پر میں نے کہا آپ اپنی والدہ سے جا کر کہو یہ بات تو وہ ڈرائنگ روم سے نکل کر گھر کا مین گیٹ کھول کر وہاں تالاب کی طرف چلا گیا اور اچانک سے اس 9 فٹ گہرے تالاب میں گر گیا۔کچھ دیر بعد ہم پریشانی میں جب اس ڈھونڈنے لگے تو اندازہ نہیں تھا کہ یہ قیامت ٹوٹ پڑے گی کیونکہ ہمیں لگا کہ یہ بھائی ہمیں تنگ کرنے کیلئے گھر میں پہلے بھی چھپ جاتے ہیں تو کیا پتا گھر میں چھپے ہوں تو پہلے گھر میں ڈھونڈا پھر جب میں اور اہلیہ گھر سے باہر آئے تو ایک طرف سے مجھے چیخنے کی آواز آئی تو اس طرف دوڑا۔نظر آیا کہ بیٹا ڈوب گیا تھا جسے نکالا گیا اور پھر میں نے اسے سی پی آر دینے کی کوشش کی لیکن اس کی سانس بحال نہ ہوئی اور بچے کے جسم کو دیکھ کر مجھے اندازہ ہو گیا کہ یہ اب اس دنیا میں نہیں رہا پر بیوی کی تسلی کیلئے میں اسے اسپتال لے گیا مگر وہاں جا کر بھی ڈاکٹرز نے یہی کہا کہ آپکا معصوم اب اس دنیا میں نہیں رہا۔