لاہور(نیوزڈیسک)نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی نے بھی بھارتی شہر کولکتہ میں ریپ کے بعد بےدردی سے قتل کی جانے والی ڈاکٹر کو انصاف دلوانے کی مہم میں آواز سے آواز ملا لی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوری پر سجل علی نے ایک پوسٹر شیئر کیا جس میں تحریر تھا “ریپسٹ کیلئے کوئی معافی نہیں۔”
واضح رہے کہ کولکتہ کے کے جی کار میڈیکل کالج کی 31 سالہ ٹرینی ڈاکٹر 9 اگست کو اسپتال کے سمینار ہال میں اپنے مصروف دن کے بعد آرام کرنے اپنے کمرے میں گئی تو اسکے بعد وہ کمرے سے مردہ حالت میں پائی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون ڈاکٹر کے کپڑے پھٹے ہوئے تھے جبکہ اس کے جسم پر بہیمانہ تشدد کے نشانات بھی موجود تھے۔
اس ریپ اور قتل کے شبے میں پولیس نے اسپتال کے ایک رضاکار کو حراست میں لے لیا، جس کے بعد سے بھارت میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا جہاں مظاہرین نے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔