کراچی (نیوز ڈیسک) گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا کہ دل کی تکلیف کے باعث اسپتال آئی ہوں اور ڈاکٹروں نے معمولی ہارٹ اٹیک کا انکشاف کیا۔
گلوکارہ نے ہسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہوئی اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے جسم کے ای سی جی پوائنٹس لگے ہوئے تھے۔ گلوکارہ نے کہا کہ منی ہارٹ اٹیک کی وجہ ذہنی تناؤ، نیند کی کمی اور بے سکونی، بہت زیادہ سفر، رات کو نیند نہ آنا اور مسلسل تھکن بھی اس مرض کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ منی ہارٹ اٹیک کے بعد انہیں احساس ہوا کہ ان کی صحت پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ آئمہ بیگ نے اپنے مداحوں کو یہ نہیں بتایا کہ انہیں دل کا دورہ کب آیا تاہم انہوں نے یہ ضرور بتایا کہ وہ اب ان کی صحت پر توجہ دے رہی ہیں، سفر کے بجائے مکمل آرام کر رہی ہیں اور بہت سی احتیاطی تدابیر اختیار کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، آرمی چیف