نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت کے مشہور گلوکار کمار سانو نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے لیے گانا گانے کی تردید کر دی۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کمار سانو بانی پی ٹی آئی کی ریلیز کے لیے ایک کنسرٹ میں گانا گاتے ہوئے نظر آئے۔ کمار سانو نے اس حوالے سے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک وضاحتی پوسٹ جاری کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے کبھی کوئی گانا نہیں گایا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر گردش کرنے والی آڈیو میری آواز نہیں ہے بلکہ یہ آواز آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے بنائی گئی ہے۔
گلوکارہ نے مزید کہا کہ کچھ لوگ مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس لیے میں اپنے مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ گانے سے متعلق خبریں جعلی اور جھوٹی ہیں۔
بھارتی گلوکار نے بھارتی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ ایک سنگین اور ٹیکنالوجی کا غلط استعمال ہے، میری آپ سے درخواست ہے کہ اے آئی اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے فوری ایکشن لیا جائے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے نئے چیف جسٹس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا