لاہور (نیوز ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ اور نغمہ نگار حدیقہ کیانی نے زندگی کی نصف سنچری مکمل کر لی، وہ آج اپنی پچاسویں سالگرہ منا رہی ہیں۔
بوہے باریاں سے شہرت پانے والی گلوکارہ حدیقہ کیانی کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان کے مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کی بارش ہو رہی ہے۔ 11 اگست 1974 کو راولپنڈی میں پیدا ہونے والی حدیقہ کیانی نے بطور گلوکارہ اپنا پہلا البم 1995 میں ریلیز کیا، انہوں نے اردو کے علاوہ پنجابی، سندھی اور پشتو زبانوں میں بھی گایا ہے۔
2010 میں حدیقہ کیانی کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا اور 2010 میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشنز ڈیولپمنٹ فنڈ یو این ڈی پی نے انہیں اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کیا۔
مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ سے ملکی اور غیرملکی پروازیں منسوخ ،وجوہات سامنے آگئیں