اہم خبریں

کنگنا رناوت کاخوابوں کو پوراکرنے کیلئے اپنی تمام جائیداد گروی رکھنے کا انکشاف

ممبئی (نیوزڈیسک)کنگنا رناوت کی جانب سے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے اپنی آنے والی نئی فلم Emergency کی شوٹنگ اپنی تمام جائیداد گروی رکھ کرمکمل کی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایمرجنسی کے سیٹ سے چند تصاویر شیئر کیں۔کیپشن میں لکھا کہ آج ایک اداکار کے طور پر ایمرجنسی کی شوٹنگ مکمل ہونے پر میری زندگی کا ایک بہت ہی شاندار مرحلہ مکمل ہورہا ہے۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ میں نے بہت آرام سے اسے مکمل کیا ہے جبکہ حقیقت اس کے بلکل برعکس ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اس فلم کے لیے ڈینگی جیسی جان لیوا بیماری کی تشخیص سے لے کر خون کے خلیوں کی تعداد خطرناک حد تک کم ہونے اوراپنی تمام جائیداد گروی رکھنے تک کئی سخت تجربات کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنے جذبات کا اظہار سوشل میڈیا پر کھل کر کرتی ہیں مگر اس بار انہوں نے اس سے گریز کیا کیونکہ وہ اپنے مداحوں کو غیر ضروری پریشان نہیں کرنا چاہتی تھیں نہ ہی وہ ان لوگوں کو خوش کرنا چاہتی تھیں جو انہیں تکلیف میں دیکھنا چاہتے ہیں۔لوگوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کنگنا کا کہنا تھا کہ اگر آپ یہ سوچھتے ہیں کہ اپنے خوابوں کو سچ کرنے یا اپنی پسندیدہ چیز کے حصول کے لیے محض محنت کرنا ہی بہت ہے تو آپ غلط سوچتے ہیں کیونکہ ایسا بلکل نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں