اہم خبریں

ہنی ٹریپ کیس،عدالت نے خلیل الرحمٰن کی استدعا منظور کرلی

کراچی ( نیوز ڈیسک )رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے اور تاوان مانگنےکے کیس میں ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت 6 اگست تک ملتوی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے اور تاوان مانگنےکے مقدمے کی سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی اور لکھاری عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت خلیل الرحمٰن قمر نے موقف اپنایا کہ مجھے کل ہی پتا چلا کہ ملزمہ نے ضمانت کی درخواست دائر کی ہے ، خلیل الرحمٰن قمر نے استدعا کی کہ عدالت مجھے وکیل مقرر کرنے کی مہلت دے، عدالت نے مدعی کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت چھ اگست تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں: دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر نے اپنی شادی کی چونکا دینے والی تفصیلات بتا دیں

متعلقہ خبریں