ریاض(نیوزڈیسک)بھارت کے نامور فلمسٹار امیتابھ بچن نے سعودی عرب میں بلیوارڈ ورلڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف تقریبات کو دیکھا اور انہیں سراہا۔سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری ریاض میں منعقدہ بین الاقوامی بلیوارڈ انٹرٹیمنٹ ایونٹ کی تقریبات کو دیکھنے کے لئے فلمسٹار امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن پہنچے جہاں انہوں نے مختلف ثقافتی تقریبات کو دیکھا اور انہیں سراہا۔امیتابھ بچن نے ریاض انتظامیہ کو بلیوارڈ ورلڈ کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلیوارڈ ورلڈ مختلف تہذیبوں کا شاندار امتزاج ہے جس کو ایک ہی جگہ دیکھ کر خوشی ہوئی۔امیتابھ بچن نے ایونٹ میں بھارتی پویلین کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر ہونے والی تقریبات کے ساتھ ساتھ دوسرے مقامات پر منعقدہ تقریبات میں بھی شرکت کی۔















