مولا جٹ کے مداحوں میں رنبیر کپور بھی شامل

جدہ(نیوزڈیسک)پاکستانی بلاک بسٹر فلم مولا جٹ کی مداحوں کی لسٹ میں بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کا نام بھی شامل ہو گیا ۔جدہ میں ریڈ سی فلم فیسٹیول میں پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے جہاں رنبیر کپور نے سعودی عرب میں کام کرنے کی بات کی، وہیں فلم مولا جٹ کی تعریف بھی کر ڈالی۔رنبیر کپور نے کہا کہ وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو مولا جٹ جیسی فلم بنانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اس سے پہلے کئی بالی ووڈ اسٹار مولا جٹ کی تعریف کر چکے ہیں جبکہ بھارت کے مشہور ڈاریکٹر اورچ پروڈیوسر کن جوہر کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں جن میں وہ سینیما میں جا کر مولا جٹ فلم انجوائے کر رہے ہیں۔