نیویارک(نیوزڈیسک)ہالی ووڈ اداکار ایلک بالڈون پر فلم کی شوٹنگ کے دوران سنیماٹوگرافر پر گولی چلانے اور غیر ارادی قتل کرنے کا الزام عائد کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکار ایلک بالڈون کو شوٹنگ کے دوران سنیماٹوگرافر خاتون ہالینا ہچنز کو قتل کرنے کے الزام کا سامنا ہے جس کی گزشتہ 15 ماہ سے تحقیقات چل رہی ہیں۔پراسیکیوٹرز نے باضابطہ طور پر اعلان کرتے ہوئے اداکار پر غیر ارادی قتل کا الزام عائد کر دیا ہے اگر ایلک بالڈون پر جرم ثابت ہوا تو انہیں 5 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔















