کراچی(نیوزڈیسک) پاکستانی ٹی وی اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا لکھا کہ انہوںنے تین ماہ قبل سہیلیوںاور بیٹی کی مشاورت سے ایک کاروباری شخصیت سے شادی کرلی. دو ماہ قبل انسٹا گرام پر ایک مبہم پوسٹ کی جس میںان کا ہاتھ ایک مردانہ ہاتھ میںتھا اور انگلی میںانگوٹھی پہن رکھی تھی تاہم تصویری کپشن میںبھی انہوں نے اپنی دوسری شادی کو صیغہ راز میں رکھا جو کہ واضع تحریر نہیںکیا گیا تھا . حالیہ مارننگ شو میں جویریہ عباسی نے اداکار شہود علوی کیساتھ شرکت کی اور اپنی شادی کی تصدیق کردی۔جویریہ عباسی نے بتایا کہ نکاحکے موقع پر ان کی بیٹی عنزیلہ عباسی شہود علوی گواہ تھے۔جوریہ عباسی کا کہنا تھا کہ تین ماہ قبل مختصر تقریب کے دوران، قریبی دوستوں کی موجودگی میں نکاح کیا تھا اور اب وہ اپنے شوہر کے ہمراہ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔
جویریہ عباسی نے بتایا کہ ان کی بیٹی عنزیلہ عباسی اور ان کے نکاح کے گواہ شہود علوی ہی تھے۔جویریہ عباسی نے بتایا کہ تین ماہ قبل مختصر تقریب کے دوران، قریبی دوستوں کی موجودگی میں ایک کاروباری شخصیت سے نکاح کرلیا، ان کے شوہر کا شوبز سے کوئی تعلق نہیںہے اور اب وہ اپنے شوہر کے ہمراہ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔
واضح رہے کہ معروف ٹی وی اداکارہ جویریہ عباسی نے پہلی شادی اداکار شمعون عباسی سے 1997 میں کی تھی تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی ، شادی کے 2سال بعدان کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی ۔ جویریہ عباسی نے بیٹی کی شادی کے ایک سال بعد نئی زندگی کی شروعات کی . جبکہ شمعون عباسی تین شادیاںکرچکے ہیں.
جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ ثمینہ احمد اور بشریٰ انصاری سے شادی کے حوالے سے مشورہ لیاتو انہیں نے فوری شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا. تاہم بیٹی نے بھی اسرار کیا کہ وہ شادی کرلیں.بیٹی کی شادی کے ایک سال بعد اب جویریہ عباسی نے بھی نئی زندگی کی شروعات کردی جب کہ شمعون عباسی پہلے ہی تیسری شادی کر چکے ہیں۔