اہم خبریں

تعلیمی ادارے میں ہراسانی کا واقعہ، شوبز فنکار بھی پھٹ پڑے

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نجی اسکول میں طالبہ پر تشدد کے واقعے کے خلاف شوبز شخصات بھی سامنے آگئیں، ساتھی طالبات کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں بُلنگ کی روک تھام پر زور دیا۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شوبز شخصیات نے پیغام جاری کئے اور اس اقدام کی پُر زور مذمت کی۔گلوکار اور اداکار علی ظفر نے طلبات کی جانب سے ساتھی طالبہ کو ہراساں کئے جانے کی مذمت کرنے کے ساتھ ہی تشدد کرنے والے ان طالبات کو انصاف کا موقع دینے اور اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی روداد سنا دی۔اداکارہ یشمیٰ گِل کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے کب یہ سمجھیں گے کہ بُلنگ یا کسی دوسرے بچے کو ہراساں کرنا بالکل غلط ہے، اتنے سارے تمائشائی موجود ہیں؟اداکار اور میزبان احمد علی بٹ نے اس واقعے کی مکمل ذمہ داری والدین اور اسکول انتظامیہ کے سر ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں ہی لاعلم ہیں کہ ان کے بچوں کے ذہنوں کو سوشل میڈیا کس طرح زہر آلود کر رہا ہے اور ادارے میں اتنا بڑا واقع پیش آگیا اور اسکول انتظامیہ بے خبر تھی۔اداکارہ میرب علی نے تشدد کرنے والی طلبات کو جیل بھیجنے کا مطلبہ کرتے ہوئے انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کی کہ یہ انتہائی ناگوار ہے، امید ہے متاثر طلبا کو جلد انصاف ملے اور یہ مغرور طلبات جو خود کو پاپا کی پرنسس سمجھتی ہیں جیل کی ہوا کھائیں۔اداکار عمران عباس نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ تشدد کرنے والی تینوں طلبات کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔اداکار احسان خان نے بھی بذریعہ انسٹا استوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے نہ صرف اس واقعے میں ملوث طالبات بلکہ تمائشائیوں میں شامل طلبہ اور ویڈیو ریکارڈ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

متعلقہ خبریں