اہم خبریں

گلوکار ملکو نے اپنا نام PNIL میں شامل کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) گلوکار محمد اشرف عرف ملکو نے اپنا نام پروفیشنل نیشنل آئیڈینٹی فکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں شامل کرنے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملکو کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی ثالثی سے درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

گلوکار نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مارچ 2024 کو ان کا نام پی این آئی ایل کی فہرست میں شامل کیا گیا، وہ 19 جون سے جولائی تک میوزک کنسرٹ کے لیے برطانیہ گئے تھے، درخواست گزار کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔

ملکو نے کہا کہ ان کا نام غیر قانونی طور پر پی این آئی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔گلوکار نے استدعا کی کہ عدالت ان کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔
مزید پڑھیں: جہلم میں بارش اور ژالہ باری ، متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے،بجلی کی فراہمی معطل

متعلقہ خبریں