اہم خبریں

امیتابھ بچن کی ریاض میں رونالڈو اور میسی سے ملاقات، ویڈیو وائرل

ریاض (شوبز ڈیسک) بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی ریاض اور پی ایس جی فٹبال سیزن میں میسی اور کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری کنگ فہد سٹیڈیم میں ریاض بمقابلہ فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن(پی ایس جی) فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں بطورِ مہمان شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں امیتابھ بچن نے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹینا کو عالمی چیمپئین بنوانے والے لیونل میسی سمیت دیگر فٹبالرز سے ملاقات کی جس کی ویڈیو اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹس پر شیئر کر تے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں