امیتابھ بچن کی کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی سے ملاقات ، ویڈیو وائرل ہوگئی
ریاض(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن کی کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی سے ہونے والی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، انہیں اس میچ کے افتتاح کے لیے بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وہ پی ایس جی اور ریاض الیون کے درمیان ہونے والے دوستانہ میچ کو دیکھنے گئے تھے۔ میچ کنگ فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوا ۔
امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر خلیجی ملک میں گزرے اپنے یادگار وقت کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے ساتھ میں کیپشن دیا کہ ریاض میں گزری ایک زبردست شام جہاں کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، ایمباپے اور نیمار سب ایک ساتھ کھیلیں اور ایسےکھیل کے افتتاح کے لیے آپ کو بطور مہمان مدعو کیا گیا ہو ۔اس پوسٹ پر امیتابھ بچن مداحوں اور نامور بھارتی شخصیات نے خوشی کا اظہار کیا ۔















