اہم خبریں

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی برطانوی ویب سیریز کی پہلی جھلک وائرل

لندن ( نیوز ڈیسک )پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی برطانوی میوزیکل ویب سیریز وی آر لیڈی پارٹس کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ۔

بین الاقوامی میڈیا رپارٹس کے مطابق میوزیکل ویب سیریز وی آر لیڈی پارٹس کا سیزن 2 آج سے امریکی اور برطانوی ٹی وی چینلز پر نشر ہوگا، سیریز کے اس سیزن میں ملالہ یوسفزئی بھی مختصر کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اس میوزیکل ویب سیریز کی پہلی جھلک وائرل ہورہی ہے جس میں ملالہ یوسفزئی کو گھوڑے پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملالہ یسفزئی کاؤ بوائے ٹوپی پہنے گھوڑے پر بیٹھی ہیں جبکہ سیریز کی دیگر اداکارائیں اُن کے اردگرد کھڑی ہیں۔

متعلقہ خبریں