اہم خبریں

بالی ووڈ اداکاروں نے بالآخر فلسطین کے حق میں آواز اٹھا دی

ممبئی:(نیوز ڈیسک )رفح میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے نے بالی ووڈ اداکاروں کے ضمیر کو بھی جگا دیا۔دو روز قبل رفح میں اسرائیلی فوج نے محفوظ قرار دیے گئے ایک کیمپ پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 75 سے زائد فلسطینی زندہ جل گئے تھے اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی بمباری سے رفح میں پناہ گزین کیمپ میں آگ بھڑک اٹھی جس میں بڑی تعداد میں جھلس کر شہید ہو گئے۔ پناہ گزین کیمپ میں شمالی غزہ سے بے دخل کیے گئے فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔بعد ازاں رفح میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر ایک اور اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 21 فلسطینی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔اس حوالے سے اب بالی ووڈ کے مشہور اداکار اسرائیلی مظالم کے خلاف بول پڑے۔

سونم کپور
اداکارہ سونم کپور اس سے قبل بھی فلسطین کے معصوم بچوں کے لیے آواز اٹھاتی رہی ہیں، اب بھی انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کئی کہانیاں پوسٹ کی ہیں۔
سونم نے رفح کی تازہ ترین صورتحال اور شہداء کی تعداد پر مبنی کہانیاں شیئر کیں اور انسٹاگرام پر ایک وائرل ٹیمپلیٹ بھی شیئر کیا جہاں لوگ تصاویر پوسٹ کرکے مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ کہانی پڑھی ‘رفاہ پر سب کی نظریں۔
اس کہانی کو دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے، جن میں فلسطین کے لیے آواز اٹھانے والے بھی شامل ہیں۔

سمانتھا
اداکارہ سمانتھا نے اسرائیلی جارحیت اور بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف آواز اٹھائی۔


ورون دھون
اداکار ورون دھون نے بھی رفح کے وائرل ٹیمپلیٹ میں اپنی کہانی پوسٹ کی اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

کرینہ کپور
سپر اسٹار کرینہ کپور نے بھی یونیسیف کی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ کس طرح کیمپوں سے شہید اور جلے ہوئے بچوں کی تصویریں آرہی ہیں اور کس طرح ہزاروں بچوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا۔

پوسٹ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پرتیبھا رانتا
حال ہی میں فلم لپتا لیڈیز اور ویب سیریز ہیرا منڈی میں شاندار اداکاری کرنے والی ابھرتی ہوئی اداکارہ پرتیبھا رانتا نے بھی رفاہ کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔

متعلقہ خبریں