اہم خبریں

میرے لیے مذہب کے موضوع پر ایم فل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے، حریم شاہ

لاہور(نیوزڈیسک)مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعوی کیا ہے کہ انکے لیے ایم فل جیسی اعلی تعلیم کی ڈگری حاصل کرنا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔

حریم شاہ کے ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے اپنی قابلیت کے بارےمیں انکشاف کیا کہ وہ حافظ قرآن ہیں اور کئی اسلامی مراکز سے مختلف کورسز کر چکی ہیں اور دنیا کے دیگر مذاہب کی تعلیم بھی لے چکی ہیں۔

حریم شاہ کے مطابق حفظ قرآن ہونے کی وجہ سے ان کا حافظہ بہت تیز ہے۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ، میرے لیے مذہب کے موضوع پر ایم فل کرنا کوئی مشکل نہیں، بلکہ یہ تو میرے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔

مشہور ٹک ٹاکر نے ڈبل ایم اے کرنے کابھی انکشاف کیا۔

جب ان سے سوشل میڈیا پر انکی وائرل ہونے وال ویڈیوز کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ لوگ میرے نام سے سستی اور گھٹیا شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں، اگر انکے پاس ایسی کوئی ویڈیو ہوتی تو وہ کب کی منظر عام پر آچکی ہوتی۔ اگر یہی توجہ وہ فلسطین کے مسئلے پر دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔

مزیدپڑھیں:قومی ائیر لائن کا سکردو سے ایک دفعہ پھر انٹر نیشنل پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

حریم شاہ نے ملک میں اسلامی سزاوں کے نفاذ کی خواہش بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرے بس میں ہوتا تھا تو میں ملک میں اسلامی قوانین نافذ کرتی، جہاں عورتوں پر بلا وجہ تہمت لگانے والوں کو کوڑوں کی سزا دی جاتی ہے۔ کیونکہ اسلام میں عورتوں پر تہمت لگانا سخت گناہ ہے۔

پاکستان کی بڑی ٹک ٹاکر، حریم شاہ کا اصلی نام فضا حسین ہے ، مگر وہ اسٹیج نام حریم شاہ سے مشہور ہیں۔ وہ پاکستانی ٹیلیویژن اور سوشل میڈیا کی مشہور اور متنازعہ شخصیت ہیں۔

حریم شاہ گذشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹاپ ٹرینڈ رہی تھیں اوران کی ذاتی ویڈیوز لیک ہونے کی خبریں بھی زیر گردش تھیں۔

متعلقہ خبریں