نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا پاکستانی ڈیزائنر کے لباس میں شانداربھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد اپنی پہلی عید الگ سے منانے کیلئے معروف پاکستانی ڈیزائنر کے جوڑے کا انتخاب کیا۔مداحوں کے ساتھ شیئر کیے گئے عید کی خصوصی مبارکباد کے بعد، ثانیہ مرزا نے اب سوشل میڈیا کو اپنے بیٹے اور والدین کے ساتھ عیدالفطر کی خوشیاں منانے والی تصاویر سے مزین کیا، جس نے پلیٹ فارم پر رونق کا اضافہ کیا۔
اس نے عید کے اگلے دن انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں اس کی پوری فیملی عید کی خوشیاں مناتے ہوئے مسکراتے اور ہنستے ہوئے دکھائی دیتی ہے۔ جبکہ بیٹے کے ساتھ لی گئی تصویر میں پاکستانی ڈیزائنر کے منتخب کردہ لباس شیئر کرتے ہوئے پاکستانی ڈیزائنر کو تصاویر ٹیگ کرتے ہوئے عید کی مبارکباد بھی پیش کی ۔ متذکرہ تصاویر میں ثانیہ مرزا نے ہلکے گلابی رنگ کی لمبی قمیض سیدھی پتلون کے ساتھ جوڑی جبکہ ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک سفید لباس میں نظر آرہا ہے۔
اس عید کے موقع پر جہاں ثانیہ مرزا کے خاندان کے تمام افراد نے دلکش لباس زیب تن کیے وہیں ثانیہ مرزا کا لباس سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔دراصل، عیدالفطر کے خاص موقع پر ثانیہ مرزا نے مشہور پاکستانی فیشن ڈیزائنر نومیہ انصاری کا لباس زیب تن کیا اور انہیں ایک الگ انسٹاگرام پوسٹ میں ٹیگ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کراچی کے حالات پرامن، لوگ خوشحال زندگی گزار رہے ہیں: وزیر داخلہ سندھ
ثانیہ مرزا کے دلکش انداز کو سوشل میڈیا صارفین نے بے حد پسند کرتے ہوئے ان کے بہترین انتخاب کو سراہا۔غور طلب ہے کہ ثانیہ مرزا نے 2021 میں عید کے موقع پر نومیہ انصاری کا جوڑا بھی پہنا تھا جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔