کراچی(نیوز ڈیسک) مشہور اداکار یاسر حسین اپنے اور ساتھی اداکاروں کے موبائل نمبرز آؤٹ کرنے پر فیروز خان پر برس پڑے کہا اس کی ایک احمقانہ حرکت کی وجہ سے بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق یاسر حسین نے نام لیے بغیر فیروز خان سے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری پر بتایا ہے کہ ایک بیوقوف آدمی نے پہلے اپنی بیوی کو مارا اور پھر ہمارے نمبرز آؤٹ کردیئے، اس کی وجہ سے یہ بچہ مجھ سے ڈرامے میں کام مانگ رہا ہے ورنہ ایک لاکھ روپے بتائیں میں کیا کروں،اس بھائی نے مجھے اپنا نمبر بھیجا ہے مگر میں نے آؤٹ نہیں کیا کیونکہ میں اسکول گیا تھا تھوڑا فرق دکھنا چاہیے۔















