ممبئی(نیوزڈیسک) معروف بھارتی سپر سٹار پریانکا چوپڑانے پاکستانی فلم جوائے لینڈ دیکھنے کے بعد فلم کی تعریف میں پل باندھ دیئے ۔اداکارہ نے کہا کہ یہ فلم دیکھنا ضروری ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بالی ووڈ سٹار پریانکا چوپڑا نے جوائے لینڈ کو ایک مسرور کن فلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم کی ٹیم کو مبارک باد جس نے ایسی کہانی کو زندہ کیا۔
#Joyland is truly a joy to watch. Bravo to the entire team for bringing this story to life. It's a must watch@SaimSadiq14 @ApoorvaGC @maggiebriggs17 @Malala @rizwanahmed Alina Khan, Ali Junejo, Sohail Sameer, Sania Saeed, Abdullah Siddiqui, Rasti Farooq
Video via @ellemeuhdit pic.twitter.com/rMhMqTDRT2
— PRIYANKA (@priyankachopra) January 17, 2023
اپنے ٹوئٹر پیغام میں پریانکا چوپڑا نے اداکار اور ٹیم ممبرز کو ٹیگ بھی کیا۔خیال رہے کہ فلم جوائے لینڈ ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکر ایوارڈ کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔















