اہم خبریں

فلموں کا کردارچھوٹاملے یا بڑا،کبھی انکار نہیں کیا،جیکی شیروف

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار جیکی شیروف نے کہا کہ انھوں نے کبھی بھی فلموں میں لیڈ اور سپورٹنگ رول یا چھوٹے بڑے کرداروں میں فرق نہیں کیا اور میں نے اس حوالے سے کبھی فلم میں کام سے انکار نہیں کیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں 65 سالہ معروف اداکار نے تجربے کرنے والے فلمساز ان کے ساتھ کس طرح رہے اس بارے میں گفتگو کی، انکا کہنا تھا کہ میں سائیڈ رول کے حوالے سے یا اس بنیاد پر کہ کردار چھوٹا ہے کبھی فلموں سے منع یا اسے مسترد نہیں کیا، ہیرو کے طور پر کام نہ کرنا میرے لیے کبھی مسئلہ نہیں رہا۔ انہوں نے اس حوالے سے شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے کے ساتھ فلم دیو داس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں میرا کردار چنی لال بہت اچھا تھا۔

متعلقہ خبریں