لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے شوہر کرکٹر شعیب ملک کو اپنی سالگرہ کے موقع پر خوبصورت پیغام دیا ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوبرو اداکارہ نے اپنی اور شعیب ملک کی تصاویر شیئر کیں۔
مزیدپڑھیں:بشام حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا
ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثنا جاوید اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں جبکہ شوہر شعیب ملک ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ثنا نے تصاویر کے علاوہ اپنے پیغام میں تحریر کیا “صرف ہم دو”۔
ساتھ میں انہوں نے شعیب ملک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اس خوبصورت سالگرہ کے لیے شکریہ