اہم خبریں

امریکی اداکارہ کے ہاں 51 برس کی عمر میں دوسرے بچے کی پیدائش

نیویارک(نیوزڈیسک)نامور امریکی گلوکارہ کیمرون ڈیز کے ہاں 51 برس کی عمر میں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

کیمرون ڈیز اور شوہر بینجی میڈین نے بیٹے کارڈینل کی پیدائش سے متعلق انسٹاگرام پر ایک پیغام سے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ بیٹے کارڈینل کی پیدائش کے دن کے بارے میں دونوں اسٹارز کی جانب سے نہیں بتایا گیا۔

مزیدپڑھیں‌:بلوچستان، سینیٹ انتخاب کیلئے پارلیمانی جماعتوں کی حکمت عملی تیار

اپنے بیان میں کیمرون ڈیز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت سے بھی زیادہ محسوس کر رہی ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈین اور کیمرون دونوں ہی کئی عرصے سے دوسرے بچے کے خواہشمند تھے۔

ان کے ہاں سروگیسی کی مدد سے بیٹی کی پیدائش 2019 میں ہوئی تھی، تاہم اسکے بعد سے وہ دوسرے بچے کی خواہش کا اظہار کر رہے تھے۔

 

متعلقہ خبریں