اہم خبریں

معروف اداکارہ ریما خان عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئیں

نیویارک (نیوزڈیسک)سینئر اداکارہ ریما خان اپنے تیسرے عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئیں جہاں انہوں نے دوران عمرہ خانہ کعبہ کی تصاویر شیئر کردیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایٹمی ہتھیاروں کی دھمکی،ایک غلطی عالمی امن کیلئے خطرہ ،انتونیوگوتریس

اداکارہ ریما خان نے مسجد الحرام میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے حرم شریف میں اپنی موجودگی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔ریما نے پاکستان، پاکستانی عوام اور مسلم امہ کی سلامتی کیلئے دعائیں بھی کیں۔

ریما خان نے دیگر مقامات مقدسہ پر بھی اپنی تصاویر شیئر کیں جو وائرل ہوگئیں۔اداکارہ ریما خان اس قبل 2022 اور 2023 میں بھی عمرہ ادا کرچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں