ممبئی( نیوز ڈیسک )بالی ووڈ کے سپر میگا اسٹار امیتابھ بچن کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کو ممبئی کے کوکیلابین ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:آئی ایم ایف نے این ایف سی ایوارڈ پرنظرثانی کا مطالبہ کردیا
بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے 81 سالہ لیجنڈ امیتابھ بچن کی کوکیلا بین ہسپتال میں انجیو پلاسٹی کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کو گزشتہ رات مہاراشٹر کے شہر تھانے میں انڈین
اسٹریٹ پریمیئر لیگ (آئی ایس پی ایل) میں اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ دیکھا گیا۔گزشتہ رات کے ایک کلپ میں امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کو انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ (آئی ایس پی ایل) کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا، رپورٹس میں کہا گیا۔