اہم خبریں

عالمی شہرت یافتہ فلمی شخصیت کے انتقال نےاٹلی کو سوگوار کردیا

روم(نیوزڈیسک)اطالوی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ اداکارہ جینا لولو بریجیڈا 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔اداکارہ کو دنیا کی خوبصورت ترین خاتون بھی کہا جاتا رہا، وہ 60 کی دہائی کے بعد سیاست اور فوٹو گرافی میں مصروف رہیں۔جینا لولوبریجیڈا کا شمار 50 اور 60 کی دہائی میں یورپی سنیما کے مشہور ترین فلمی ستاروں میں ہوتا تھا۔جینا لولو بریجیڈا کی وفات کی اطلاع ان کے پڑپوتے فرانچسکو لولوبریجیڈا نے دی جو ان دنوں اٹلی کے وزیر زراعت ہیں۔انہوں نے گزشتہ سال اطالوی سینیٹ کی نشست کے لیے انتخابات میں حصہ بھی لیا جس میں انہیں کامیابی نہ ہوسکی۔

متعلقہ خبریں