دنیا کی مہنگی ترین شادی میں پاکستانی ڈیزائنر کے کپڑوں کا راج

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور صنعت کارویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کی جام نگر میں ہونے والی شادی سے قبل کی تقریبات نے بھارت چھوڑآدھی دنیا کو حیران کررکھا ہے۔

بھارتی ارب پتی خاندان جو اپنی بے تحاشا فضول خرچی کے لیے جانا جاتا ہے،جولائی میں ہونے والی اس شادی سے کئی ماہ قبل منعقد کی جانے والی شاہانہ تقریبات نے دیکھنے والوں کو بالکل مایوس نہیں کیا جہاں دنیا بھر سے چوٹی کی شخصیات شریک ہوئیں۔

خوش آئند اور حیران کُن بات یہ ہے کہ یہ ’انٹرنیشنل میلہ‘ جس میں عالمی شخصیات کو بھی ایک ہی چھت تلے اکٹھا کیا گیا تھا، پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کے لیے ایک ’بہترین موقع‘ رہا۔

مزیدپڑھیں:ملائیشیاکا 10سال قبل لاپتہ ہونیوالاجہازدوبارہ ڈھونڈنے کا اعلان

پاکستانی فیشن ڈیزائنر فراز منان جو اپنی لان کیمپین میں کترینہ کیف کو لے چکے ہیں، کا ڈیزائن کردہ سیاہ سوٹ رنبیرکپور کی چوائس بنا۔ سیاہ ستاروں اور کڑھائی کے عدہ ڈیزائن نے خوب توجہ حاصل کی۔

بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی پاروپلی کشیپ کے ساتھ شیئر کی جانے والی تصویر نے فیشن کے شوقین افراد کی توجہ اپنی جانب خوب مبذول کروائی ۔

اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے بھی اس شاہانہ شادی کے لیے فراز منان کا ہی انتخاب کیا۔

میرا نے پیسٹل گرے رنگ کا رائن اسٹون سے ڈھکا ٹاپ اور سنگ اسکرٹ پہنا۔