ممبئی (نیوزڈیسک) ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی رواں سال جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں لیکن شادی سے پہلے کی تقریبات کا آغاز شادی سے کئی مہینوں پہلے ہو گیا تھا اور شادی سے پہلے کی مہنگی پارٹیاں اب بھی اخبار کی شہ سرخیاں بنی ہوئی ہیں۔
شادی سے پہلے کی تقریبات 1 مارچ سے 3 مارچ تک گجرات کے جام نگرشہر میں شروع ہونے والی ہیں۔
مختلف تقریبات کے لیے پاپ اسٹار ریحانہ، فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ، بل گیٹس، شاہ رخ خان، اور دیگر اعلیٰ ترین شخصیات بھارت پہنچ چکی ہیں۔
ایڈم بلیک اسٹون اور جے براؤن ، اڈانی اور رنبیر کپور، عالیہ بھٹ بھی جمعرات کو مغربی ہندوستانی گجرات کے شہر جام نگر پہنچ چکے ہیں۔
مزیدپڑھیں:عام انتخابات کا منظم انداز میں انعقاد، جاپان کی پاکستان کو مبارکباد
شادی سے پہلے کی تقریب کو یادگار بنانے کے لیے بھارت کے امیر ترین خاندان نے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیاہے اور شادی سے پہلے کی شاندار تقریبات پر مبینہ طور پر لاکھوں ڈالر لاگت آئے گی۔
گزشتہ روز بھی امبانی نے ایک تقریب کا انعقاد کیا، جس میں جام نگر کے گاؤں کے 50,000 سے زیادہ باشندوں کو روایتی گجراتی پکوان پیش کیے گئے۔
رہائشیوں اور مہمانوں نے روایتی لوک موسیقی کی مدھر دھنوں سے بھی لطف اٹھایا،
معروف گجراتی گلوکار نے اپنی آواز سے سامعین کو مسحور کیا۔