اہم خبریں

ترکش سلطان محمد فاتح کی تاریخ پر مبنی پہلی سیریز آج دکھائی جائے گی

انقرہ (نیوزڈیسک)سلطان محمد فاتح سلطان محمد الثانی کی تاریخ پر مبنی ترک سیریز کا آغاز آج ہو گا۔معروف ٹی وی سیریز چینل ٹی آر ٹی نےبازنطینی سلطنت کا خاتمہ کرنیوالے سلطان محمد فاتح کی زندگی پر مبنی نئی سیریز کا آغاز کردیا۔

ارطغرل کے بعد کرولوس عثمان کے دھوم مچانے کے بعد سلطان محمد فاتح کی تاریخ پر مبنی نئی سریز تین سیزن پر مشتمل ہوگی ، پہلے سیزن کا آغاز آج 27 فروری کی رات کیا جائے گا۔اس سیریز میں مشہور اداکار Serkan Çayoğlu سلطان فاتح کا کردار ادا کر رہے ہیں۔سیزیر میں ترکیہ کے معروف اداکار شامل کئے گئے جنھوں نے پہلے کئی سیریز میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے

،مذکورہ اداکار صرف پاکستان میںہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ترکیہ ڈرامہ انڈسٹری نے اپنے تاریخی ہیروز ، کلچر، ثقافت اور روایات پر مبنی کئی سیریز پیش کر دنیا کی تمام فلم انڈسٹری کوشدید نقصان پہنچایا، ان سیریز میں ارطغرل غازی ، کورولس عثمان ، الپ ارسلان ، صلاح الدین ایوبی قابل ذکر ہیں۔

متعلقہ خبریں