اہم خبریں

دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر فلم’ ’پٹھان‘‘ کے ٹریلر کی نمائش

دبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی تنازعات کا شکار فلم ’’پٹھان‘ ‘کے ٹریلر کی دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت ’’بر ج خلیفہ‘‘ پر نمائش کر دی گئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اداکار کے مداحوں کی جانب سے دبئی میں ہونے والے اس پروموشنل ایونٹ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برج خلیفہ پر منعقد کیے گئے فلم کے اس پروموشنل ایونٹ میں شاہ رخ خان بھی موجود تھے۔سیاہ رنگ کی پینٹ شرٹ اور جیکٹ میں ملبوس اداکار نے دنیا کی بلند ترین عمارت پر اپنی فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد ایونٹ میں موجود شرکاء کے لیے اپنا مشہور فلمی پوز دیا اور فلم ’’پٹھان‘‘ کے گانے ’’جھومے جو پٹھان‘‘ پر ڈانس بھی کیا۔

متعلقہ خبریں