کراچی ( نیوز ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صبور علی بھی گزشتہ رات ہونیوالی شدید بارش کی وجہ سے سڑک پر پھنسی رہیں جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ایک گھنٹے کی بارش کے بعد شہر دریا کا منظر پیش کرنے لگا
مزید پڑھیں:گوادر،زیرتعمیربسول ڈیم کا بند ٹوٹ گیا ،کوسٹل ہائی وے بند
، اس حوالے سے صبور علی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ،جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انکی گاڑی کراچی کی سڑک پر پھنسی ہوئی ہے،
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کہا کہ میں تقریباََ ڈھائی گھنٹے تک سڑک پر پھنسے رہنے کے بعد گھر پہنچ گئی ہوں۔