اہم خبریں

پونم پانڈے زندہ ہے، ریئلٹی ٹی وی اسٹار نے ویڈیو بیان جاری کردیا

ممبئی ( نیوزڈیسک ) بھارتی فلمی اداکار اور ریئلٹی ٹی وی اسٹار پونم پانڈے زندہ ہیں،اداکارہ نے انسٹاگرام پر سروائیکل کینسر سے متعلق آگاہی کے بارے میں ایک ویڈیو بیان میں واضح کیا۔پونم پانڈے نے ویڈیو بیان میں کہا کہ
مزید پڑھیں:سولر پینل امپورٹ سکینڈل، مرکزی ملزم گرفتار

انکی جعلی موت کی خبر اس بیماری کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے تھی، اداکارہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ میں زندہ ہوں، میری موت سروائیکل کینسر کی وجہ سے نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میں ان سینکڑوں اور ہزاروں خواتیں کے بارے میں یہ نہیں کہہ سکتی، جو سروائیکل کینسر کی وجہ سے اپنی جانیں گنواچکی ہیں

، یہ اس لئے نہیں ہے کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کرسکتے تھے بلکہ اس لئے کہ انھیں اس بار میں کچھ نہیں معلوم تھا کہ کیا کرنا ہے

متعلقہ خبریں