کراچی( نیوزڈیسک)ابھرتی ہوئی اداکارہ عائزہ اعوان نے کہاہے کہ لڑکے اچھے دوست ہیں جب کہ ان کے مقابلے لڑکیاں نہ صرف بُری دوست ہوتی ہیں بلکہ وہ ایک دوسرے سے لڑتی بھی رہتی ہیں۔عائزہ اعوان نے ایک انٹرویومیں کہاکہ انہیں پڑھائی کرنا اچھا نہیں لگتا تھا، اس لیے انہوں نے انٹر کرنے کے بعد والدین کو پڑھائی نہ کرنے کا کہا۔ان کے مطابق انہیں بچپن سے ہی معاشی طور پر خود مختار ہونے کا جنون تھا اور انہوں نے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کرنا چاہا تھا مگر وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کر پائیں۔انہوں نے بتایا کہ جب ان کی عمر 18 برس تک تھی تب ان کا وزن 65 کلو تھا اور اس وقت انہیں ماڈلنگ کے دوران کی جانے والی ادائیں بھی نہیں آتی تھیں، جس وجہ سے انہوں نے ماڈلنگ نہیں کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے تقریبا تمام مشہور پروڈکشن ہاؤسز کو آڈیشن دئیے اور انہیں بھی کافی عرصے بعد اداکاری کی پیش کش ہوئی اور پہلی بار انہیں معاون کاکردار ملا۔















