اہم خبریں

کامیڈین منور فاروقی نے ریئلٹی شو بگ باس جیت لیا

ممبئی ( نیوز ڈیسک ) انڈیا کے ریئلٹی شو بگ باس سیزن 17 کا ٹائٹل کامیڈین منور فاروقی نےجیت لیا، میڈیا کے مطابق منور فاروقی نے ٹائٹل جیت کر 50 لاکھ روپے نقد انعام اور ایک لکژی گاڑی بھی حاصل کی ہے،16 اکتوبر 2023 کو شروع ہونیوالا شو گزشتہ روز 28 جنوری کو اختتام پذیر ہوا تھا، شو میں بالی ووڈ کے اجے دیوگن اور آد مادھون نے بطور مہما ن خصوصی شرکت کی تھی، 2020 میں اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنیکے بعد جلد ہی شہرت پانے والے منور فاروقی نے فائنل میں لائیو ووٹنگ کے ذریعے اداکار ابھیشیک کمار کو شکست دیتے ہوئے ٹائٹل جیتا ، منور فاروقی کا شمار گجرات فسادات کے متاثرین میں ہوتا ہے، 2002 میں ہونیوالے فسادات کے دوران کامیڈین کا گھر بھی تباہ ہوگیا تھا، منور فاروقی کو بھارت میں انتہائی تعصب کا بھی نشانہ بنایا گیا۔منور فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، اور سلمان خان کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی۔

متعلقہ خبریں