لاہور(نیوز ڈیسک) معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی اپنے ملازم پر بہیمانہ تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔تفصیلات کےمطابق معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی اپنے ملازم پر بہیمانہ تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راحت فتح علی خان شور مچا رہے ہیں کہ میری بوتل کہاں ہے؟اور ساتھ ہی گھریلوملازم پرجوتوں اورگھونسوں کی بارش کردی اس موقع پرموجود دیگرملازمین راحت علی فتح علی خان کو ملازم پر تشدد سے روک نہ پائے جبکہ ملازم جان بخشی کیلئے واسطے دیتارہامگر راحت فتح علی خان نے ایک نہ سنی اور ملازم پر تشدد کرتے رہے۔
https://twitter.com/Dr_SalmanKhan/status/1751246871862067371?t=du_GHgtjddzM-msd6AgN4g&s=19