کیلیفورنیا(نیوزڈیسک) ہالی ووڈ کی معروف گلوکار اور روک اینڈ رول میوزک کے بانی ایلوس پریسلے کی بیٹی لیزا میری پریسلے 54 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق لیزا میری پریسلے امریکی گلوکار کی اکلوتی بیٹی تھیں، گلوکارہ کی والدہ پریسیلا پریسلے نے بتایا کہ انکی اکلوتی بیٹی لیزا میری لاس اینجلس کے نواحی علاقے میں واقع اپنے گھر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی ہیں۔















