اہم خبریں

والد کی خواہش پر گزشتہ سال شادی کرلی تھی، محب مرزاکی تصدیق

کراچی(نیوزڈیسک)اداکار، لکھاری، ہدایت کار و پروڈیوسر محب مرزا نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال والد کی خواہش پر شادی کرلی تھی اور اب وہ تنہا زندگی نہیں گزار رہے۔نجی ٹی وی سے گفتگومیں محب مرزا نے شادی کے سوال پر بتایا کہ خدا کا شکر ہے، انہوں نے ایک سال قبل ہی شادی کرلی تھی اور اب وہ تنہا زندگی نہیں گزار رہے۔اداکار نے مزید بتایا کہ ان کے والد کی خواہش تھی کہ وہ اکلوتے بیٹے کو زندگی میں ہی شادی شدہ دیکھ کر جائیں، اس لیے انہوں والد کے انتقال سے قبل ہی گزشتہ برس شادی کرلی تھی۔ان کے والد محسن مرزا جنوری 2022 میں انتقال کر گئے تھے، تاہم اداکار نے اپنی شادی کی تاریخ نہیں بتائی۔

متعلقہ خبریں