اہم خبریں

بالی ووڈ اداکاررندیپ ہودا گھوڑے سے گر کر زخمی

ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا گھڑ سواری کے دوران بیہوش ہوکر گرگئیں جس کے نتیجے میں انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 46 سالہ رندیپ ہودا کو ممبئی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، انہیں گھٹنے اور ٹانگ پر چوٹیں آئی ہیں۔ اداکار نے حال ہی میں اپنے نئے پروجیکٹ کے لیے اپنا 22 کلو وزن کم کیا تھا۔

متعلقہ خبریں