ممبئی( نیوزڈیسک) بالی وڈ کی اداکارہ نورا فتیحی بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئیں،اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام میں کچھ اسٹوریز شیئر کی ہے ،جس میں انہوں نے لکھا کہ فیک ٹیکنالوجی سے اپنی ویڈیوز دیکھ کر حیران رہ گئیں،نورا نے اپنے مداحوں کو خبردار کیا کہ انسٹااسٹوریز میں شامل لڑکی وہ نہیں ہیں ،جبکہ اس لڑکی کی آواز، اسٹائل اور اشارے اداکارہ جیسے ہیں،ادکارہ کی ڈیپ فیک ویڈیو کپڑوں کے ایک برانڈ کی ہے جس میں کسی اور خاتون کی شکل پر نامور رقاصہ کی شکل لگادی گئی،اس سے قبل رشمیکا ، کاجول، کترینہ، عالیہ بھٹ اور سچن ٹنڈولکر بھی فیک ویڈیوز کا نشانہ بن چکے ہیں۔