اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں بیٹے کیلئے لڑکی ڈھونڈنا بے حد مشکل شاید ناممکن ہے،اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں اپنے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی نشاء نامی لڑکی سے کی، شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں، نجی ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران جب ا ن سے بہو کے متعلق سوال کیا گیا تو صبا فیصل کا کہنا تھاکہ شاید یہ سن کر سب کو عجیب لگے لیکن یہی سچ ہے کہ میرے بیٹے نے میری پسند کی لڑکی سے شادی کی ہے، ایسی صورت میں بیٹے کیلئے لڑکی تلاش کرتے وقت مجھ پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی تھی، لیکن میں نے اپنے بیٹے کیلئے ایک بہترین ساتھی کا انتخاب کیا ہے۔